ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

وھاب ریاض کو بڑی خوشخبری بس ملنے ہی والی ہے ۔۔۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے دو وکٹیں درکار ہیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ وہاب ریاض پر امید ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ وہاب ریاض اب تک 74 ون ڈے میچوں میں 98 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، ان کی بہترین باؤلنگ 46 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں جو انہوں نے بھارت کے خلاف حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ٗشارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 111 رنز اور دوسرے میچ میں 59 رنز سے فتح حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت کے لیے اگلے سال ستمبر تک کم از کم آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنا ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے میزبان انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ ٹیم صحیح سمت گامزن تھی ٗچیزوں کو بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔ایک انٹرویو میں اظہر علی نے کہاکہ چیزوں کو بہتر ہونے میں وقت لگتا ہے ٗایک ٹیم کو آگے لے جانے کیلئے تحمل درکار ہوتا ہے۔اظہر علی نے کہاکہ ہم نے 2015 کے ورلڈ کپ کے بعد ازسرنو بحالی کا آغاز کیا تھا اور اس منزل کو حاصل کرنے کے لیے ڈیڑھ یا دوسال لگیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ ٹیم کی دوبارہ تشکیل چاہتے ہوں تو جتنے کپتان بدلیں کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم اس کیلئے ڈیڑھ سے دوسال کا عرصہ لگے گا۔اظہر علی نے کہاکہ ہماری قوم میں تحمل نہیں ہے، وہ فوری طورپر جیت چاہتی ہے ٗاگر آپ نہیں جیتتے تو وہ مشتعل ہوجاتے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں ٗاسی طرح بحیثیت قوم ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سطحی نظر سے چیزوں کا جائزہ لینا اور تبدیلی کا مطالبہ کرنا آسان ہوتا ہے۔پاکستانی کپتان نے ٹیم کی سمت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں جن کی بیٹنگ میں مضبوطی ہے اور ہم 300 سے زیادہ رنز بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…