اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت کشیدگی پر ایک طرف مودی سرکار کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف ہندوستانی میڈیا بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔ وہ بھی جلتی پر تیل چھڑک رہا ہے ،گفتگو کے دوران پاکستان اور بھارت جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے بھارتی معروف اداکار اوم پوری نے انڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو لعن طعن کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں شرم آنی چاہیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے آپ لوگ ان کے اوپر فلمیں بنا کر چلا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں 25کروڑ مسلمان رہتے ہیں اور ان کے رشتے دار پاکستان میں رہتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھارتیوں کے رشتے دار بھی رہتے ہیں ۔ ہم جلتی پر نمک چھڑکنے کی بجائے امن وامان کی کی صورتحال اختیار کرنی ہوگی ۔ آپ لو گ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت فلسطین واسرائیل بن جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اوم پوری نے انڈیا کے لائیو شومیں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے آپ لوگ پاکستان کے مخالف فلمیں بنا بنا کر چلا تے رہے ہو ، میری آپ سےگزارش ہے کہ آپ لوگ جلتی پر تیل مت چھڑکیے ، نہیں وہ وقت دور نہیں جبکہ پاکستان بھارت لڑ لڑ کرفلسطین اور اسرائیل بن جائے ۔ مجھے یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ ا ہے اگر آپ لوگ ایسا نہیں چاہتے تو پھریوں کریں کہ پاکستان کیخلاف10،15،20یا 25خودکش بمبار تیار کریں جو اپنے جسم پر بم باندھ کر پاکستان بھیج دیں جو وہاں جا کردھماکہ کریں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت نکل جانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمہیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت میں کیا کر رہے ہو، پاکستان چلے جائو ، تفیصلات کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے بھارت سرکار کی خوب سرزنش کی تھی جس کےبعد انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور اب ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے اگر سلمان خان کو پاکستانیوں سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت سے نکل جائیں اور پاکستان چلے جائیں ۔
ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو سخت سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ سلمان خان کے دل میں پاکستانیوں کے لئے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں کو ہندو تنظیموں کی طرف سے دھمکی اور بھارت داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں
بھارت پاکستان کیخلاف 25بمبار تیار کرے، مشہور بھارتی اداکار نے ناقابل یقین بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مشہد میں دو دن
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
انسانیت لرز اٹھی، استاد نے کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا



















































