اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بھارت کے پے در پے پاکستان پر حملوں کے بعد ہندوستان کا دماغ اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اسے خود بھی سمجھ نہیں آرہی کہ اس نے کیا بیان دینا ہے اور کیا نہیں ۔ ایک وزیر اٹھتا ہے اور سرجیکل سٹرائیکس کا بیان داغ دیتا ہے تو دوسرے ہی لمحے دوسرا وزیر پردےپر انتہائی مضحکہ خیز بیان دیتا دکھا ئی دیتا ہے کہ جنا ب بھارت کی جانب سے تو کوئی سرجیکل سٹرائیکس ہوئی ہی نہیں ۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف بھارتی فوج کی سرجیکل سٹرائیک پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے ضروری تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سرحد کے قریب واقع ایک ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا کہنا تھاکہ بھارت ہمیشہ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا حامی رہا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ اسے ہماری کمزوری سمجھا ہے ۔اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی سمیت بھارت کے دیگر وزراء اعظم نے بھی امن اور بھائی چارے کیلئے کام کیا لیکن پاکستان نے ہمیشہ اپنی چالوں سے بھات کے پیٹ میں چھر ا گھونپا ہے ۔ ہم امن چاہتے ہیں اور پاکستان ہمیں اور اس خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کا یہ دعویٰ بےبنیاد ہونے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی نہایت مضحکہ خیز تھا کیونکہ پاکستان نے یہ پوری دنیا پر واضح کیا کہ ہر بار بھارت کی جانب سے ہی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ۔ ایک بار نہیں کئی بار بھارت نے پاکستانی سرحد پر بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی مگر
ہر بار پاکستان نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر در گزر کیا ۔ اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ یہ بھی سن لیں کہ بھارت ہی کے وزیر اطلاعات کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی ۔
ہم اپنے قارئین کے لئے ذیل میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان کی ویڈیو بھی دے رہے ہیں ۔
’’سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ ‘‘ بھارتی وزیر اطلاعات نے اپنی ہی حکومت کا کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز



















































