کولکتہ(این این آئی)بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 178 رنز سے شکست دیکر سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ،رودھیمان ساہا کو دونوں اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کولکتہ میں کھیلے جا رہی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارت نے 227 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو گزشتہ اننگ کی طرح اس مرتبہ بھی وردھیمان ساہا کیوی بالرز کی راہ میں رکاوٹ بن گئے اور ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔بھارت کی پوری ٹیم 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگ کی برتری کی بدولت نیوزی لینڈ کو میچ میں فتح کیلئے 376 رنز کا مشکل ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور مچل سینٹنر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 55 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن مارٹن گپٹل وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد روی چندرہ ایشون کو وکٹ دے بیٹھے۔ٹام لیتھم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ہنری نکولس کے ستھ مل کر اسکور کو 104 تک پہنچا دیا، نکولس کی 24 رنز کی اننگ کا اختتام رویندرا جدیجا کے ہاتھوں ہوا اور انہیں پویلین کی راہ لینا پڑی ۔ابھی کیوی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ تجربہ کار روس ٹیلر ٹیم کی مشکلات سے دوچار ٹیم کی کشتی کو بیج منجدھار چھوڑ کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ٹام لیتھم نے لیونک رونچی کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانا شروع لیکن 144 کے مجموعے پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور ایشون نے ان کی 74 رنز کی مزاحمت سے بھرپور اننگ کا خاتمہ کردیا۔اس کے بعد کوئی بھی کیوی بلے باز بھارتی بالرز کا سامنا نہ کر سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر پویلین لوٹتے رہے اور یوں پوری ٹیم 197 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سے محمد شامی، ایشون اور جدیجا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔رودھیمان ساہا کو دونوں اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ میں 178 رنز کی فتح کی بدولت بھارت نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔بھارت نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران بھی مختصر مدت کیلئے عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا تھا۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8اکتوبر سے اندور میں کھیلا جائے گا۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز جیتنے کیساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































