اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

JF17تھنڈر کا خوف،بھارت مغربی ملک کی منتوں پر مجبور،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)JF17تھنڈر کا خوف،بھارت مغربی ملک کی منتوں پر مجبور،بڑا قدم اُٹھالیاگیا-بھارت نے فرانس سے رافیل طیارے جلد فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ معاہدے کے مطابق تین سال میں فراہم کیے جانیوالے طیارے جتنا جلدی ممکن ہوسکے فراہم کیے جائیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے ایک گفتگومیں کہاکہ ہم نے فرانس سے درخواست کی ہے کہ وہ طیاروں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کررہی ہے اوریہ طیارے تین سال میں فراہم کیے جانے ہیں لیکن یہ وقت مقررہ سے پہلے فراہم کردیئے جائیں،یادرہے کہ 24ستمبر کو بھارت اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پایاتھا ،ونوں ممالک کے درمیان 8.8 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط فرانس کے وزیر دفاع یوکیس لی درائن اور انکے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر نے کئے ۔بھارت فرانس سے یہ جنگی طیارے خریدنے کے لئے آٹھ ارب اسی کروڑ ڈالر خرچ کرے گا، یہ طیارے تین ہزار آٹھ سو کلو میٹر تک مار کر سکتے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عراق اور شام میں بمباری کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کے دفاعی تجزیہ کار راہول بیدی نے اس معاہدے سے متعلق کہا کہ اس سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ بڑھ جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…