جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مبینہ پاکستانی کبوترنے بھارتی وزیراعظم کو پیغام پہنچادیا،خط کی تفصیلات منظر عام پر،بھارتیوں کے دِل دہل گئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹھانکوٹ/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے کبوتر سیریز کی اگلی قسط ریلیز کردی اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑ لیا ہے جس سے وزیر اعظم مودی کے نام دھمکی آمیز خط برآمد ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانکوٹ کے قریب بامیال سیکٹر پر سمبال چوکی پر ڈیوٹی پر موجود بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے اہلکاروں نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کی ٹانگوں پر مودی کے نام ایک پرچی باندھی گئی تھی جس میں اردو زبان میں عبارت لکھی ہوئی تھی ۔دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے کبوتر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ کبوتر سے برآمد ہونے والے خط میں اردو زبان میں لکھا گیا ہے کہ مودی سن لے، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ کشمیر پر ظلم کا بدلہ لیا جائے گا، یہ 71 والا پاکستان نہیں ہے، لشکر طیبہ ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں پولیس نے نریندر مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے پکڑنے کا دعویٰ کیا تھاجن پر درج تھا مودی سن لے ، ایوبی کی تلواریں ہمارے پاس ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…