بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ چاپان نے بھارتی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوڑ ڈالی‎

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کرنا جہاں ایک طرف خود بھارت کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے وہیں دوسری جانب بھارت کو اپنے اس جھوٹ کو ثابت کرنے کے لئے بھی بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مقبوضہ جموں اور کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو چھپانے کےلئے رچایا جانے والا اڑی حملہ اور اس کی بنیاد پر پورے بھارت میں جنگی جنون پیدا کرنے کے بعد بھارتی سرکار کو جب فوج کی جانب سے کارروائی کرنے سے انکار کا سامنا کرنا پڑا تو چانکیہ کے جھوٹ بولنے کے فلسفہ کے پیروکاروں نے خود سے ہی جھوٹ گھڑ لیا کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کر کے دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے ۔ یہیں نہیں بلکہ بھارتی وزیر دفاع نے اپنی فوجوں کو شاباش جبکہ دآرمی چیف دلبیر سنگھ نے اس دستے سے ملاقات بھی کر ڈالی ، مگرجیسے ہی یہ خبریں منظر عام پر آئیں بھارتی میڈیا اور حکومت کے اس جھوٹ کا پول ایک دن بھی برقرار نہ رہ سکا، چاپانی جریدے ڈپلومیٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ پردہ ہی فاش کر دیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا ۔ جاپانی جریدے نے بھارت کی مکمل عسکری صلاحتیوں کو تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات ثابت کر دی ہے کہ بھارت کے پاس اس قسم کی صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ  پاکستان کے خلاف اس قسم کی کارراوئی کر سکے مزید یہ کہ پاکستانی فوج پیشہ ورانہ لحاظ سے بھارتی فوج سے بہت آگے ہے جس کے بعد اس قسم کی کارروائی کے امکانات بالکل ہی معدوم ہو جاتے ہیں ۔ رپورٹ میں بھارتی مشینری کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیکس کے لئے ڈرون ، گائیڈڈ میزائل ، جی پی ایس شیلنگ سمیت جدید ترین سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بھارت کولڈ وار سسٹم کی پرانی مشینری استعمال کرتا ہے، اوراس  کے ساتھ ہی ساتھ بھارتی فوج کو جدید مشینری اور طریقہ کار کی تربیت بھی نہیں ہے۔ جریدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت ڈرون اور گائیڈڈ میزائل سے بھی محروم ااور پرانے میزائل استعمال کرتا ہے ۔ جبکہ ہیلی بورن اور روایتی میزائل سسٹم سے بھی پاکستان میں کارروائی کرنا بھارت کے لئے محض ایک خواب ہی ہے کیونکہ پاکستان کا ائیر ڈیفنس سسٹم دنیا بھر میں بے مثال مانا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…