بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب دشمنوں کے نشانے پر ۔۔۔! سعودی شہزادے کا تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔ امت مسلمہ میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016 |

ریاض/انقرہ(آئی این پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے کہا ہے کہ سعو دی عرب دہشت گردوں کے نشانے پر ہے تاہم مملکت نے خود کو مورچہ بند کیا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقات کریں گے۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا کہ ریاستوں کے استحکام اور ترقی کی ضمانت کے لیے امن کی اہمیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت اور ترکی کے درمیان سکیورٹی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ دونوں ملکوں کے امن و امان کے مفاد میں ہے۔سعودی ولی عہد اور ترک وزیراعظم بن علی یدرم کے درمیان انقرہ میں خصوصی ملاقات بھی منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں بالخصوص انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا کہ سعودی عرب دہشت گردوں کے نشانے پر ہے تاہم مملکت نے خود کو مورچہ بند کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں نشانہ نہ بنائیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ جس قدر ممکن ہو ہم خود کو محفوظ بنائی۔سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ ترکی ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارے لیے یہ ہمیشہ سے اہم رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط کوآرڈینیشن اور مشترکہ عمل ہو کیوں درحقیقت ہم کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔شہزادہ محمد بن نایف نے ترک وزیر خارجہ مولد جاوش اوگلو کے ساتھ ملاقات میں خطے کی صورت حال کے حوالے سے حالیہ پیش رفت اور دونوں ملکوں کے مواقف پر تبالہ خیال کیا۔ انقرہ میں ترک وزیر خارجہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دنوں ملکوں کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ نے انقرہ میں ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو سے بھی ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان سعودی عرب اور ترکی کے بیچ سکیورٹی تعاون ، انسداد دہشت گردی ارو دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کو روکنے سے متعلق موضوعات زیر بحث آئے۔‎



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…