اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کا مقام تھا زلزلے کی زمین میں گہرائی 9 کلومیٹر اور شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان کے متعدد علاقوں میں اسلام آباد ، پشاور ، سوات ، بٹگرام ، منگورہ ، نوشہرہ ، مظفر آباد ، نیلم ، گلگت ، سکردو ، غذر اور چلاس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں ، دفاتروں ، تجارتی مراکز سے باہر آ گئے اور کلمہ طیبہ اور استغفار کا ور کرتے رہے زلزلہ پیمان مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز شمالی علاقہ جات کا مقام پٹن تھا زلزلے کی زمین میں گہرئای 9 کلومیٹر تھی زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع معصول نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ دیر قبل ناران اور گردونواح میں 3.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
خیبر پختونخوا کی وادی ناران اور گردنواح میں 3.3شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
’’یااللہ خیر ‘‘ ایک ہی دن میں دوسری بار ۔۔ ۔ پاکستان زلزے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا
1
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں