نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اڑی حملے کے بعد بھارت کے پاکستان کے خلاف سازشی حربے جاری،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت اب پاکستان سے فضائی معاہدے کو ختم کرنے پر غور کرسکتی ہے۔بھارت پہلے ہی آبی جارحیت کے لئے سندھ طاس معاہدے کے خاتمے پر غور کررہا ہے۔بھارت کی خطے میں امن و امان تباہ کرنے کی پے در پے سازشیں جاری ہیں ،مودی سرکار میں پاکستان سے جنگ کرنے کی ہمت نہیں تو مختلف محاذ آرائیاں شروع کردیں۔خود بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اگر فضائی حدودکی بندش عمل کیا گیا تو دونوں ممالک کو طیاروں کے ایندھن کے اخراجات پر بھاری خرچہ اٹھانا پڑے گا، بھارتی اخبار کے مطابق بھارت سے پاکستان کو ئی پرواز نہیں آتی تاہم پی آئی کی پروازیں ممبئی اورنئی دہلی جاتی ہیں۔بھارت نے 2001میں بھی بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا جواز بنا کر اپنی فضائی حدود پاکستان پر بند کردی تھی۔ گزشتہ روز بھارتی سازشوں کے باعث سارک کانفرنس ملتوی کی گئی تھی۔
اڑی حملے کے بعد بھارت کا پاکستان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی















































