اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام کیا ہے؟اوبامہ نے اسلام کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح استعمال نہ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی مذہب دہشت گردی اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔امریکا میں آباد مسلمان پرامن ہیں، ذمہ دار ہیں ، یہ لوگ ملکی پولیس اور فوج میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ورجینیا کے ایک عسکری مرکز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں القاعدہ اورداعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کی اصل شکل کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے بگاڑ دیتی ہیں یہ بظاہر ایک من گھڑت یا خود بنایا گیا ایک مسئلہ ہے اسلام، اسلامی عقائد اور شدت پسندوں کی جانب سے اسلامی تشریحات کو اپنی بربریت کے جواز کے طور پر استعمال کرنے کے مابین کوئی تعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر ایسے لوگ ہیں جو بچوں کو مارتے ہیں، جو مسلمانوں کو قتل کرتے ہیں، جنسی غلام بناتے ہیں اور کوئی بھی مذہب ان سب چیزوں کی کسی طرح سے بھی اجازت نہیں دیتا اوزر نہ ہی ان کو جائز قرار دیتا ہے۔
اوباما نے کہاکہ وہ اس معاملے میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان قاتلوں اور دنیا بھر کے ارب سے زائد مسلمانوں کو ایک دوسرے سے ملاتے نہیں اور ان کے مابین فرق رکھتے ہیں، امریکا میں آباد مسلمان پرامن ہیں، ذمہ دار ہیں ، یہ لوگ ملکی پولیس اور فوج میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ فائر فائٹرز بھی ہیں، استاد بھی، پڑوسی بھی اور دوست بھی ہیں۔اوبامانے کہاکہ امریکا اور بیرون ملک میں کچھ مسلم خاندانوں سے بات کر کے علم ہواجب ہم ان تنظیموں کو مسلم دہشت گرد تنظیمیں کہتے ہیں تو ہمارے دوستوں تک یہ بات ایسے پہنچتی ہے کہ جیسے اسلام دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ان افراد کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہو۔ ایک سوال کے جواب میں اوباما کا کہنا تھا کہ اس طرح ہمارے لیے دہشت گردی سے خلاف جاری کارروائیوں میں تعاون حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…