ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ممبئی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن بھی مودی حکومت ،بھارتی فوج اوربھارتی انتہاء پسندوں کی روش پر چل نکلی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی اورفیصلہ کیاگیاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کوبھارت میں مدعوبھی نہیں کیاجائے گااورنہ ہی ان کوکسی فلم یاشومیں شرکت کی دعوت دی جائے گی اورساتھ ہی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی پروڈکشن سٹاف پر بھی بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔بھارتی میڈیانے ہی انکشاف کیاہے کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ہماری پہنچان پاکستان ہے اورجوکچھ ہم نے بھار ت سے پیسہ کماناتھاوہ کمالیا،اب بھارتی روتے رہیں وہ ہماراکمایاہواپیسہ نہ توواپس لے سکتاہے اورنہ ہی کوئی ایسی کارروائی کرسکتاہے جس سے ہمیں کوئی نقصان پہنچے ۔پاکستانی فنکاروں نے کہاکہ ہم نے پاکستانی بھارت میں نمائندگی کی اوریہ ہمارے لئے اعزازہے کہ بھارتی فلموں کی کامیابی کی علامت ہم تھے ۔اب ہمیں بھی بھارت کی اب ضرورت نہیں ۔ہم کوعزت پاکستان دیتاہے اوراب پاکستان میں ہی رہ کربھارت سے کمائے گئے پیسے پرمزے کریں گے ۔واضح رہے کہ بھارتی انتہاپسندہندئووں کی دھمکیوں کے بعد فوادخان ،ماہرہ خان سمیت متعددفنکارپاکستان واپس آگئے ہیں اورکچھ دبئی چلے گئے ہیں ۔
بھارت میں کام کرنے پرپابندی کااعلان ،پاکستانی فنکاروں کاایساردعمل کہ انڈین اب روہی سکتے ہیں ؟جانئے کیسے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان















































