سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنڑو ل پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے آج دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ان شہیدپاکستانی فوجیوں کی غائبانہ نمازجنازہ سری نگرکی جامع مسجد میں اداکی گئی جس میں ہزاروں کشمیریوں نے بھارتی فوج کی پرواہ کئے بغیرشرکت کی ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق جامع مسجدسری نگر میں پاکستانی شہیدفوجیوں کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی گئی،جس میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔نمازجنازہ کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے نمازجنازہ کے شرکاء پر لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی نہتے کشمیر ی شہری شدید زخمی ہوگئے لیکن بھارتی فوج ان کونمازجنازہ میں شمولیت سے روک نہیں سکی ۔