نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی کانگرنس پارٹی کے دو سو کارکنوں کے خلاف ایک ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پربغاوت کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اڑی حملے کے خلاف نکالی گئی ریلی کے دوران کارکنوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔ بھارتی میڈیا کے ر پورٹ کے مطابق پولیس نے ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ریلی کی ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر کانگریس کے دو سو کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق کانگریس کے دو سو کارکنوں کی شناخت کے بعد ان کے خلاف بغاوت کے جرم میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔