منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عماد وسیم کی لمبی چھلانگ،دنیابھر کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا،اچانک چوتھے نمبرپرقابض

datetime 28  ستمبر‬‮  2016

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ، ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کے باوجود پاکستان کی ٹیم بدستور ساتویں نمبر پر ہے تاہم شاندار کارکردگی کی بناء پر پاکستان کے عماد وسیم بولنگ کے شعبے میں 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبر پر آگئے ۔آئی سی سی کی جاری رینکنگ کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے، آسٹریلیا پانچویں، انگلینڈ چھٹے جبکہ پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر ہے ۔ ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جبکہ بنگلا دیش دسویں نمبر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اورگلین میکسویل بالترتیب تیسرے اور چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں 101 رنز بنانے پربابراعظم 66 ویں اورخالد لطیف 94 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہرکا راج ہے، بھارت کے فاسٹ بولر بھمرہ کی دوسری اورویسٹ انڈیز کے بدری کی تیسری پوزیشن ہے، پاکستان کے عماد وسیم ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں 9 وکٹیں لینے کے بعد 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبرپرآگئے ہیں، اس کے علاوہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا پانچواں نمبر ہے۔کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے آل رانڈرز میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے اوربنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبرپرہیں، ٹی نٹی ورلڈ کپ کے بعد سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے شاہد آفریدی اب بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…