سرفراز احمد ،عماد وسیم اور محمد عامرکیلئے بڑی خوشخبری

27  ستمبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )نے کھلاڑیوں کے معاوضوں پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے،ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کو بی سے اے کیٹیگری میں آل رانڈر عماد وسیم بھی ایک درجہ ترقی کے ساتھ بی کیٹیگری میں جگہ پائیں گے، محمد عامر، سہیل خان ، حسن علی، محمد نواز، شرجیل خان اور خالد لطیف بھی نئے کنٹریکٹ میں جگہ حاصل کریں گے، آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور آف اسپنر سعید اجمل کوسینٹرل کنٹریکٹ سے خارج کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کیلیے پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز ہوا جس میں پلیئرز کی فہرست اور معاوضوں کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے نیا سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس مسائل سے دوچار اور کیریئر کے اختتام پر موجودکرکٹرز کے لیے بری خبر لا رہا ہے، ابتدائی فہرست میں شاہدآفریدی اور سعید اجمل کا نام شامل نہیں کیا گیا،دونوں قومی ٹیم سے باہر اور واپسی کا امکان معدوم ہے۔فواد عالم، حارث سہیل، عمر امین اور صہیب مقصود کے نام پر بھی سوالیہ نشان موجود تاہم ٹوئنٹی20کپتان سرفراز احمد کے ستارے عروج پر ہیں، انھیں شاہد آفریدی کی جگہ اے کیٹیگری میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ آل رانڈر عماد وسیم بھی ایک درجہ ترقی کے ساتھ بی کیٹیگری میں جگہ پا رہے ہیں، محمد عامر، سہیل خان، حسن علی، محمد نواز، شرجیل خان اور خالد لطیف نئے کنٹریکٹ میں جگہ حاصل کرینگے، کمیٹی کھلاڑیوں کی فہرست جلد بورڈ کے حوالے کرے گی اور حتمی منظوری کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…