نئی دہلی (آئی این پی)پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے میں ناکامی اور کشمیر کی صورتحال پر بوکھلاہٹ کا شکار بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھنے لگا،وزیراعظم نریندر مودی نے چناب ، جہلم اور دریائے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت کردی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کے تحت ہونے والے مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوربات چیت بھارت میں پاکستان کے تعاون سے ہونے والی دہشت گردی ختم ہونے تک معطل رہی گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تین مغربی دریا?ں پر ڈیموں کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔