ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کرکلین سویپ کردیا۔پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلنے کی دعوت ملنے پربیٹنگ کی ۔تفصیلات کے مطابق سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلنے کی دعوت ملنے پربیٹنگ کی ۔ ورلڈ چیمپئنز کو تیسرا اوور مہنگا پڑا ۔ عماد وسیم نے دوسری اور پھر تیسری گیند پر دو وکٹیں اڑا دیں۔ اوپنر جونسن چارلس پانچ رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ نئے بیٹسمین والٹن صفررنزپرآوٹ ہوگئے ۔جبکہ بیٹسمین اندرے فلیچر تھے جو 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ 31 کے مجوعی اسکور پر ڈیوائن براوو 11 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ پانچویں آؤٹ ہونیوالے کھلاڑٰی پوران تھے جو محمد نواز کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 بنائے اورپاکستانی ٹیم کوجیت کےلئے 104رنزکاہدف دیا۔ قومی ٹیم کے ٹی ٹوینٹی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ میں سب سے عمدہ بائولنگ عمادوسیم نے کی جنہوں نے3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔جبکہ اس سیریزمیں تین میچوں میں 9وکٹیں حاصل کرکے ایک نیاریکارڈقائم کردیااورتین میچوں میں صر ف55رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمادوسیم کوتین میچوں کے دوران صرف چوکے لگے جبکہ عمادوسیم مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریزقرارپائے ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 104رنزکاہدف 15.1اوورمیں حاصل کرلیا۔اس سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا اس موقع پر کہنا تھا تین صفر سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے اور کلین سوئپ کیلئے حوصلے بلند ہیں اورتیسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد سرفرازاحمدکاسیریزمیں کلین سویپ کاخواب پوراہوگیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
تہران میں کیا دیکھا
-
انڈونیشیا میں مسافر طیارہ اڑان بھرنےکے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا















































