منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستانی پہلوانوں نے بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چت کردیا !!!

datetime 27  ستمبر‬‮  2016

ہنوئی( آن لائن )ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے بھارت کو کبڈی کے مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ویت نام کے شہر دانانگ میں جاری ایشین بیچ گیمز مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 28کے مقابلے 30پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈ ل حاصل کر لیا۔اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں کوریا کو 31کے مقابلے 35پوائنٹس سے شکست دی تھی جبکہ پول میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 32,23پوائنٹس کے ساتھ برابر بھی ہوا تھا۔۔دوسری جانب نئی دہلی میں ہونے والی جنوبی ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل تنگ کئے رکھا۔ اس کے باوجود دشمن کے سینے پر مونگ دَل کر پاکستان کراٹے ٹیم نے انیس میڈل جیتے۔ وطن واپسی پر فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی چوتھی ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے 19 میڈل جیتے۔ وطن واپسی پر کراٹے ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے خوب بلائیں لیں اور پھر سیلفیز کا دور بھی چلا۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے ان کو مقابلوں کے درمیان مختلف حیلوں بہانوں سے خوب تنگ کیا اور دھاندلی سے بھی باز نہ آ ئے۔ اس کے باوجود انہیں خوشی ہے کہ وہ دشمن ملک میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کراٹے ایسو سی ایشن نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتخانے کو کھیلوں کی بحالی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ مرد اور خواتین ٹیم کے چھ‘ چھ کھلاڑیوں کے ویزے جاری کر کے ہمیں شرکت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ چوتھی جنوبی ایشین کراٹے چیمپن شپ میں پاکستان کراٹے ٹیم نے تین سونے‘ آٹھ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیت کر ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…