بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

’’دیر آئے درست آئے ‘‘ آخرکار سلمان خان کوکترینہ مل ہی گئیں ۔۔۔!

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان اور خوبروحسینہ کترینہ کیف چار سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھرفلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کیساتھ 4سال بعدایک بار پھر باربی ڈول کتریہ کیف ’ایک کا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے لیے بے تاب ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر سپراسٹار سلمان خان کیساتھ بڑے پردے پر جلوہ گرہوں گی۔بالی ووڈ اداکارہ کا اپنے اور سلمان خان کے رشتے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا اب تک کا سفر بہت اچھا رہا وہ ایک سپٹراسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور ہمیشہ باصلاحیت اداکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔باربی ڈول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مانتی ہیں کہ وہ ان سے بہت بہتر اداکار ہیں۔میڈیا میں سلمان خان سے متعلق افواہیں تھیں کہ بالی ووڈ سلطان پہلی بار اپنی فلم میں 70سالہ بوڑھے شخص کا کردار نبھائیں گے تاہم اداکارہ نے ان تمام تر افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچادیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…