جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

ایٹم بم کاخفیہ کوڈ،پاک بھارت جنگ کا خطرہ،ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے بڑادعویٰ کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ایٹم بم خفیہ کوڈسے چلتا ہے کسی قسم کی اسٹرائیک کی بھی جائے توایٹمی دھماکا نہیں ہوگا‘پاکستان کو ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے کوئی ملک کو اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے کہا کہ ایٹم بم کے اندر ایک مکمل سیفٹی سسٹم ہوتا ہے اگر یہ کسی غیر متعلقہ شخص کے ہاتھ بھی لگ جائے تو وہ اس کا استعمال نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم کے استعمال کے لیے خفیہ کوڈ جاننا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے پاکستان کا میزائل سسٹم بھی بھارت کی نسبت بہت زیادہ لانگ رینج کے ہیں ایٹمی ٹیکنالوجی ہو یا میزائل ٹیکنالوجی ہم اب بھارت سے بہت آگے ہیں اور اس حوالے سے ان کا اور ہمارا اب موازنہ نہیں رہا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں نے برصغیر میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے میں مدد دی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…