ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں متعدد عالمی ریکارڈ صرف پاکستانی ٹیم کے نام

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں متعدد عالمی ریکارڈ صرف پاکستانی ٹیم کے نام ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم اگرچہ فی الوقت ٹی ٹونٹی رینکنگ میں گراوٹ کاشکارہے اورساتویں نمبرپرہے مگر اس کے پاس کئی ایسے عالمی ریکارڈز ہیں جو تاحال کوئی اور ٹیم اپنے نام نہیں کرسکی ۔ پاکستان 100 سے زائدٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دْنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے 109میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ93میچوں کے ساتھ دوسرے اورجنوبی افریقہ91میچوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ پاکستان دنیاکی واحدٹیم ہے جسکے تین بیٹسمین1500سے زائدرنزبناچکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے عمراکمل1690،محمدحفیظ1614اورشعیب ملک1505رنزبناچکے ہیں۔دوسری ٹیموں کی جانب سے نیوزی لینڈکی جانب سے2،سری لنکا،ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اوربھارت کاایک ایک بیٹسمین 1500سے زائدرنابنانے کااعزازحاصل کرسکاہے۔پاکستان واحد ٹیم ہے جسے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 14ہزاررنزمکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے یعنی اس کے بلے بازوں نے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رنزبنائے ہیں۔اگر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹونٹیسیریزکے تینوں میچوں میں شرکت کرکے مجموعی طورپر 358رنزبنالیتی ہے تو وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 15ہزار رنز کاسنگ میل عبورکرنے والی واحد ٹیم بن جائیگی۔ پاکستان واحد ٹیم ہے جس کے بلے باز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 1300سے زائدبارگیندکو باؤنڈری لائن کی سیر کراچکے ہیں جس کے بعد انگلینڈنے1150 چوکے لگائے ہیں۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں4کھلاڑی80سے زائدمیچ کھیلنے کااعزازحاصل کرچکے ہیں جبکہ پاکستان واحد ٹیم ہے جس کے تین کھلاڑی80ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔پہلے نمبرپرشاہدآفریدی نے2006ء سے2016 ء تک98ٹی ٹونٹی میچ کھیلے،دوسرے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے2006ء سے2016ء تک 81ٹی ٹونٹی میچ کھیلے،تیسرے نمبرپرپاکستان کے عمراکمل نے2009ء سے2016ء تک 81ٹی ٹونٹی میچ کھیلے اورچوتھے نمبرپرسری لنکاکے تلکارتنے دلشان نے2006ء 2016ء تک80ٹی ٹونٹی میچ کھیلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…