منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی توسیع کیخلاف کھل کرسامنے آگئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکر یٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود کہا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اورانہیں توسیع لینی بھی نہیں چاہیے،انہوں نے اپنے اچھے کردار کی وجہ سے دنیا بھر میں نیک نامی کمائی اور پاک افواج کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی علیحدہ علیحدہ تحریکیں چل رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کل (پیر کو) سندھ اسمبلی میں پانامہ پیپرز کے خلاف قرار داد پیش کرے گی۔کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں ۔مگر نواز شریف ہندو ستان کے وزیر اعظم کا نام لینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔وہ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نثارکھوڑو،سینیٹر سعید غنی، عاجز دھامرہ اور دیگر بھی موجود تھے۔قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھے بلایا تھااور 28ستمبر کوپاکستان کسان تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے زرعی شعبے کو تباہ کردیا اور پاکستان کے کسان کی کمر توڑدی ہے۔آج اساتذہ سمیت ہر بند احتجاج پر بیٹھا ہوا ہے پاکستان کے قرضے بڑھ رہے ہیں اوراپنے اکاؤنٹس بھرے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں ٹیوب ویل کی بجلی کی قیمت مختلف ہے۔نوازشریف حکومت کا ایجنڈا زراعت کو تباہ کرنا ہے۔چک شہزاد میں 2400 ایکڑ ریسرچ کی زمین کو ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیل کردیا گیا۔ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ نوازشریف حکومت کا رویہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ امتیازانہ ہے۔قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ 28ستمبر کو لاہور میں زراعت کی تباہی کے خلاف کسان برادری احتجاج کرے گی۔ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ زراعت پر عائد جی ایس ٹی سمیت دیگر ٹیکس معاف کئے جائیں۔ زرعی شعبے کو بچانے کیلئے بجلی ،ڈیزل اور دیگر آشیاء سستی کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں تین ماہ سے کرفیونافذ ہے اورلوگ پریشان ہیں بین الاقوامی قوتیں اس ظلم اور بربریت کا نوٹس لیں۔ہم مودی کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، جنگیں کسی کے مفاد میں نہیں لیکن زبردستی مسلط کی گئیں تو ہماری پارٹی سمیت قوم تیارہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز پرتو کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن بہمالیکس کے معاملے پر فورن حرکت میں آجاتے ہیں۔کل (پیر کو) مشترکہ اپوزیشن پانامہ پیپرز پر بل سینیٹ میں پیش کرے گی ۔اورپیر کو سندھ اسمبلی میں بھی پیپلزپارٹی پانامہ پیپرزکے خلاف قرارداد, پیش کرے گی۔قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ رائیونڈ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی ہے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی علیحدہ علیحدہ تحریک چل رہی ہیں۔پیپلزپارٹی حکومت گرانانہیں چاہتی اور ناہی محاذ آرائی چاہتی ہے ۔پانامہ پیپرز کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود کہا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اورانہیں توسیع لینی بھی نہیں چاہیے،انہوں نے اپنے اچھے کردار کی وجہ سے دنیا بھر میں نیک نامی کمائی اور پاک افواج کا نام روشن کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…