جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کالی آندھی کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح ۔۔ اہم پاکستانی رہنما کی گرائونڈ میں آمد

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کی شاندارگیندوں نے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے ہوش اڑا دیے۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نوجوان آل رائونڈ کے 14رنز کے عوض پانچ وکٹ نے کیریبین سائیڈ کو صرف 115رنز پر ڈھیر کردیا۔جواب میں بابر اعظم اور خالد لطیف نے 88رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت پاکستان کو آسانی سے فتح یاب کرادیا۔ پاکستان نے ہدف کے تعاقب شروع کیا تو شرجیل خان اور خالد لطیف نے پراعتماد اور محتاط آغاز کرتے ہوئے پاکستان کو 4 اوورز میں 28 رنز بنائے ۔شرجیل خان 22 رنز بنانے کے بعد سیموئل بدری کا نشانہ بنے۔ اس کے بعد کمان بابراعظم اور خالد لطیف نے سنبھال لی۔ بابر اعظم 37 گیندوں پر دو چھکوں اور چوکوں کی مدد سے 55 جبکہ خالد لطیف 32 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کے ذریعے 34 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔عماد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قبل ازیں سرفراز کی قیادت میں گذشتہ دنوں انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں عبرتناک شکست دینے والی پاکستان ٹیم کالی آندھی کا رخ بھی پھیردیا اور آسان ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔صرف 47 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے بعد ڈوین براوو کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کے اسکور کی سنچری مکمل کرائی۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گیند عماد وسیم کو تھمادی۔انہوں نے پہلے ہی اوور میں ایون لوئس کو پویلین لوٹا دیا۔ اپنے دوسرے اوور میں انہوں نے دو مزید وکٹیں گرادیں۔ دوسرے گیند پر آندرے فلیچر اور پھر چوتھی بال مارلن سیموئلز میدان چھوڑ گئے۔ دوسرے اینڈ پر اسپنر محمد نواز نے جانسن چارلس کی وکٹیں بکھیردیں۔سرفراز بولنگ کیلیے حسن علی کو لائے وہ کہاں پیچھے رہنے والے تھے، نوجوان پیسر نے نکلولس پوران کو آؤٹ کیا تو آدھی ویسٹ انڈین ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ کیرون پولارڈ اور ڈوین براوو نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 25رنز کا اضافہ کیا۔
لیکن عماد وسیم نے جو مشن شروع کیا تھا اسے مکمل کرنے پھر لوٹے اور11 ویں اوور میں کیرون پولارڈ اور کپتان کارلوس بریتھویٹ کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی اس وقت گری جب سنیل نرائن اور براوو ایک تیز رن لینے کی ناکام کوشش کررہے تھے، سنیل نرائن ایک رنزبنا سکے۔براوو نے جیروم ٹیلر کی شراکت میں66 رنز بنے اس دوران براوو نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور آخری اوور میں 114 رنز تھا ،تو سہیل تنویر نے ٹیلر کی وکٹ حاصل کی۔ انھوں نے 21 رنز بنائے تھے، جبکہ ایک رن کے اضافے کے بعد 55 رنز پر کھیلنے والے براوو کو بھی سہیل تنویر نے عمر اکمل کے ہاتھوں آؤٹ کردیا۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سہیل تنویر نے 2، محمدنواز اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی تھیں، فاسٹ بولر محمد عامر کو حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا، جبکہ عمراکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا، وہاں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے بھی گرائونڈ میں میچ دیکھ کر مزے لیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…