دبئی(نیوزڈیسک)عماد وسیم چھاگئے، وہ اعزاز حاصل کرلیا جو آج تک کوئی پاکستانی کرکٹر حاصل نہیں کرپایا، تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان آل راﺅنڈر عماد وسیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا اورپاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ میں ایک ہی میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا،عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورزمیں صرف 14رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ،آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں ویون لیوس1،آندرے فلیچر2،مارلن سیمویلز 4 ،کیرن پولارڈ9جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھویٹ کو صفر کی خفت کاسامناکرنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہتر ثابت ہوا۔