جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قومی بینکوں میں دہشت گرد،ڈی جی رینجرز کے بیان پر مرادعلی شاہ کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 22 اگست 2016 کے واقعہ کی جیو فینسنگ ہوئی تھی ۔ ایک بینک میں چھپنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بیان دے رہے تھے ۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کا ایک بیان جاری ہوا تھا کہ قومی بینکوں میں ٹارگٹ کلرز اور دہشت گرد موجود ہیں ۔ ان میں سے کچھ گھوسٹ ملازمین کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ یہ بھی خدشہ ہے کہ بینکوں سے دہشت گردوں کے ذریعہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے ۔ حکومت نے ان کے خلاف کیا کارروائی کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 22 اگست 2016 کو کراچی پریس کلب اور ارد گرد کے علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی جیو فینسنگ کرائی گئی تھی ۔ کچھ لوگ ایک بینک میں چھپ گئے تھے ۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے قومی بینکوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے جو بیان دیا ہے ، اس کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے اور نہ ہی ان کے بیان کی وضاحت کرنا میرا کام ہے ۔ بینکوں کے معاملات وفاقی حکومت دیکھتی ہے ۔ اگر کوئی امن وامان کا مسئلہ ہوتا ہے تو اس سے نمٹنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن جمال احمد کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے منتخب میئرز ، ڈپٹی میئرز ، چیئرمینوں اور ڈپٹی چیئرمینوں کو مالی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں ۔ اب انہیں ان اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی مسائل حل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کراچی کو 16.5 کروڑ روپے سالانہ کی گرانٹ دی جاتی ہے ۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی وسطی کو چاہئے کہ وہ کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو ٹھیک کرائیں اور فنڈز کا استعمال کریں ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن سمیتا افضل کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ قائد اعظم انٹرنیشنل گیمز 2016 میں طلائی اور چاندی کے تمغے لینے والے تمام کھلاڑیوں کو انعام کی رقم دے دی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم کے رکن سیف الدین خالد کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر کھیل نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں واقع اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے اسکیم پر نظر ثانی ہو چکی ہے ۔ آئندہ مالی سال تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر صحت ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا کہ سندھ میڈیکل اتھارٹی کا قیام ابھی نہیں ہوا ۔ یہ جلد ہو جائے گا اور اس کے چیئرمین کا تقرر حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…