جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج کی نئی فلم نے دھوم مچا دی ۔۔ کس موضوع پر بنائی گئی ہے ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوستی اور پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرتی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری نئی مختصر دورانئے کی فلم نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکاڈ قائم کر دئے ہیں ۔
پاکستان ہر معاملے میں ایک زرخیز ترین ملک ہے ، خواہ وہ کوئی بھی میدان ہو پاکستانی سپوت وطن عزیز کا نام روشن کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب پاکستانی ڈرامے اور فلمیں دنیابھرمیں مقبول تھیں، گو کہ پاکستانی فلم انڈسٹری پر درمیان میں تھوڑا کڑ اوقت ضرور آیا مگر اب پھر اچانک ہی کایا پلٹی او ر انڈسٹری میں تعلیم یافتہ افراد کی آمد کیساتھ ہی ایسی فلمیں بننا شروع ہو گئیں جس نے پاکستانی فلموں کا مورال پوری دنیا میں بلند کر دیا ۔فلم خدا کیلئے ، رانگ نمبر اور بہت ساری ایسی ہی فلمیں بلاک بسٹر گئیں ۔
پاکستان آرمی کی جانب سے بھی عوام میں آرمی کا مورال بلند کرنے کیلئے کئی فلمیں پیش کی گئیں جن میں’’ قصاب‘‘، ’’وار‘‘ اور اسی طرح پاکستان ٹیلی ویژن پر کئی ڈرامے بھی بنائے گئے ۔آپریشن ضرب عضب اور ملک میں طویل عرصے سے جاری بد امنی کا مقابلہ کر نے کیلئے پاک فوج نے جہاں ایک طرف اپنی جانوں کے بے مثال نذرانے پیش کئے ہیں وہیں پاک فوج نے نفسیاتی محاظ پر قوم کی حوصلہ افزائی اور مورال بلند کرنے کیلئے بھی بے مثال کارنامے سرانجام دئے ہیں ۔ سانحہ پشاور کے بعد جاری کردہ نغمے نے پوری قوم میں جوش و جذبے کی ایک نئی روح پھونک دی تھی جس کے بعد 2ہی سال میں 2دہائیوں سے جاری بد امنی کا خاتمہ ممکن ہو سکا ۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دوستی کے نام سے بنائی گئی نئی فلم جاری کی ہے جس نے عوام میں مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…