لاہور(این این آئی )پنجاب میں سپر لیگ ٹی 20 کپ کا انعقاد 24ستمبر سے یکم اکتوبر تک لاہور قلندرز کے زیر اہتمام قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگاجس میں 18ضلع کی ٹیمیں حصہ لیں گی او رجیتنے والی 17رکنی ٹیم آسٹریلیا میں بین الاقوامی میچ کھیلے گی ۔ٹی 20کپ کے افتتاحی میچ میں وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف مہمان خصوصی ہوں گے اور کھلاڑیوں سے حلف لیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے کھیل آصف سعید منہیس نے قذافی سٹیڈیم میں لاہو رقلندر ز کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے کرکٹ میچوں کی تیاری اور انتظامات کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال ، کمیشن لاہو رعبداللہ سنبل، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) عثمان، عاطف نعیم رانا چیئرمین لاہور قلندر، ایس پی ماڈل ٹاؤن ، ریسکیو پنجاب ، پی ایچ اے ، ٹریفک ، ہیلتھ اورپنجاب سپورٹس بورڈ کے افسران موجودتھے۔اجلاس کے دوران وزیر کھیل نے کہاکہ سپر لیگ ٹی 20میچز شروع ہونے سے قبل میچ دیکھنے والے ناظرین کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی اورسٹیڈیم میں گاڑیوں کی پارکنگ اور لائٹنگ کا بھی بہترین انتظام کیا جائیگا تاکہ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف یا دقت کا سامنانہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ سٹیڈیم میں داخلہ انٹری ٹکٹ کے ذریعے ہوگا اور 25ہزار سے زائد کرکٹ کے شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں سے نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیاں جنم لیں گی اوروہ صحت منداور تواناہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سپورٹس بورڈپسماندہ اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ تلاش کر کے اپنے پلیٹ فارم کی بدولت انہیں بین الاقوامی سطح پر متعارف کرواتا ہے۔
پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر،سپر لیگ ٹی 20 کپ ،تفصیلات کا اعلان ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































