پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سابق آرمی چیف نے بھارت سے خودکش فورس، جبکہ فوج نے حملے کا مطالبہ کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل شنکر رائے چوہدری نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنی فدائی فورس تیار کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڑی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف نے بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ا س طرح کی کارروائیوں سے بچنے اور ان کا جواب دینے کے لئے بھارت کو اب اپنی فدائی فوج تیار کرنی چاہیے۔

بھارتی فوج کی جانب سے اپنی غلطیوں کو چھپانے اور اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھرنے کا سلسلہ جاری ہے  بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج اور اس کے سابق افسروں میں اس واقعہ کے متعلق شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔ جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے مودی کو یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں چھوٹے پیمانے پر سنائپر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کرنے کی اجازت دیں۔

درخواست میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا مگر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت حال کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعہ کا براہ راست الزام پاکستان پر لگایا گیا ہےا وربھارتی فوج یہ چاہتی ہے کہ اس کے جواب میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت دی جائے جس میں چھوٹے پیمانے پر گولہ باری ، سنائپر شوٹنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ان حملوں کے متعلق لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں  غیر جانب دارانہ تحقیقات کی دعوت بھی دی ہے۔ دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اپنا دورہ پاکستان بھی منسوخ کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…