جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں نئے دور کا جیفری بائیکاٹ ہوں،انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہونیوالے پاکستانی نژادکرکٹر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)بنگلہ دیش کے دورے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیے گئے پاکستانی نڑاد کھلاڑی حسیب حمید نے کہا ہے کہ وہ جدید دور کے جیفری بائیکاٹ کے طور پر پہنچانے جانا پسند کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق19 سالہ حسیب حمید ان تین نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں اگلے ماہ شروع ہونے والے دورہِ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔حسیب حمید کی طرح جیفری بائیکاٹ بھی انگلینڈ کے اوپنر تھے اور انھوں نے 1964 سے 1982 کے دوران کھیلے جانے والے 108 ٹیسٹوں میں 47 کی اوسط سے 8114 رنز بنائے تھے۔انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بائیکاٹ کا بہت اچھا کیریئر تھا اس لیے ان سے مقابلہ کیا جانا ان کے لیے کوئی بری بات نہیں ہے۔حسیب حمید انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان ہیں اور انہیں بے بی بائیکاٹ کہا جاتا ہے ٗمیں سمجھتا ہوں کہ میں جدید دور کا بائیکاٹ ہوں۔ میرے پاس دکھانے کیلئے اور بھی بہت کچھ ہے جہاں جیفری بائیکاٹ دنیا کے چھٹے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹیسٹ کھلاڑی ہیں ٗحسیب حمید نے اگست 2015 میں لنکا شائر کی طرف سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد صرف 19 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔انھوں نے موجودہ سیزن میں کاؤنٹی چمپئن شپ ڈویڑن ون میں چار سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 1129 رنز بنائے ۔ٹیم میں شامل کیے گئے دوسری پاکستانی نژاد کھلاڑی ظفر انصاری نے اس بات پر بہت مسرت کا اظہار کیا کہ انگلینڈ نے ان پر 12 ماہ تک زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہنے کے باوجود ان پر اعتماد کیا ٗظفر انصاری کا 2015 میں بھی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان تھا تاہم انگوٹھا زخمی ہونے کی وجہ سے انھوں نے یہ موقع کھو دیارواں سال مئی میں ان کی اسی انگوٹھے میں دوبارہ چوٹ آئی تھی۔2016 میں چمپئن شپ کے دوران انہوں نے 31 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔انگلینڈ نے میرا اچھا خیال رکھا انھوں نے مجھے مثبت رکھا۔ مجھے امید ہے کہ میں اس کا بدلہ چکا پاؤں گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…