دبئی(این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ٗ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 ستمبر کو شارجہ، دوسرا میچ 2 اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔جبکہ پاکستانی سکواڈمیں شرجیل خان ،خالد لطیف ،بابراعظم ،عمراکمل ،شعیب ملک ،سرفرازاحمد(کپتان )،عمادوسیم ،وہاب ریاض ،حسن علی ،سعدخان ،سہیل تنویراورمحمدعامرشامل ہیں ۔واضح رہے کہ محمدعامرنے شادی کے فوری بعد ٹی ٹوئنٹی میں شرکت یقینی بنانے کابورڈکوبتادیاتھاجس کی وجہ سے وہ بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں ۔