جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دورہ بنگلہ دیش کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان،حسیب حمید اور ظفر انصاری سمیت تین نئے کھلاڑی شامل

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) انگلینڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں حسیب حمید اور ظفر انصاری سمیت تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔لنکا شائر کے 19 سالہ اوپنر حسیب حمید، نارتھمپٹن شائر کے بین ڈکٹ اور سرے کے آل راؤنڈر ظفر انصاری 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت 39 سالہ آف اسپنر گیرتھ بیٹی کی جو 11 سال کے طویل وقفے کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ سیکیورٹی خدشات کے سبب دورہ بنگلہ دیش سے انکار کرنے والے ایک روزہ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کی جگہ جوز بٹلر دورے پر ٹیم کی محدود اوورز میں قیادت کریں گے۔انگلینڈ نے بٹلر کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ میں مارک وڈ جو بھی شامل کیا ہلے جنہوں نے اکتوبر 2015 سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2012 میں سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز اینڈریو اسٹراس کے ریٹئار ہونے کے بعد سے انگلینڈ کْک کے مستند ساتھی کی تلاش ہے اور متعدد کھلاڑیوں کو بحیثیت اوپنر آزمانے کے باوجود کوئی بھی اپنے آپ کو منصب کا اہل ثابت نہ کر سکا۔ایلکس ہیلز کی جانب سے دورے سے دستبردار ہونے کے بعد حسیب کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جنہوں نے اس سال کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں 52 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں ایلسٹر کک(کپتان)، معین علی، حسیب حمید، گیری بیلنس، جونی بیئراسٹو، جیمز اینڈرسن، ظفر انصاری، گیرتھ بیٹی، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، بین ڈکیٹ، اسٹیون فن، کرس ووکس، مارک وڈ، جو روٹ ٗ بین اسٹوکس اور عادل راشد شامل ہیں جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں جوز بٹلر(کپتان)، معین علی، جونی بیئر اسٹو، جیک بال، سیم بلنگز، لیام ڈاسن، بین ڈکیٹ، جیس رائے، بین اسٹوکس، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جیمز ونس، ڈیوڈ ولی اور کرس ووکس اور مارک وْڈشامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…