لاہور( این این آئی)سعید اجمل کی دھماکہ خیز واپسی،کراچی بلیوز کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لیگ اسپنر نے آٹھ میچز کھیل کر اٹھارہ کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میری پرفارمنس ظاہر کرتی ہے کہ مجھ میں اب بھی صلاحیتیں موجود ہیں ،قومی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ میں اب بھی ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہوں۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ بالنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد موثر کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہوں ۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اس کا پھل سامنے آیا ہے۔کراچی بلیوز کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لیگ اسپنر نے آٹھ میچز کھیل کر اٹھارہ کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔یاد رہے کہ سعید اجمل پر ستمبر 2014ء میں غیر قانونی بالنگ ایکشن کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی لیگ اسپنر نے عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی اپنا ایکشن ٹھیک کیا اور قومی واپس ٹیم میں آگئے۔ مگر دوسرے ایکشن سے سعید اجمل خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے جس کے باعث سلیکٹرز نے انہیں قومی ٹیم سے فارغ کردیا تھا۔