بورے والا( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے والد انتقال کرگئے ، فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اپیل کی ۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اس دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں اور ایک دن ہم سب نے اللہ کے پاس واپس لوٹ کر جانا ہے محمد عرفان کے والد گزشتہ آٹھ روز سے علیل تھے اور لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے بورے والا میں کی جائے گی ۔ دریں اثناء محمد عرفان کے والد کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، چیف ایگزیکٹو پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ کے دیگر اعلیٰ حکام اور قومی ٹیم کے ساتھی کرکٹرز نے نہایت دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے محمد عرفان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے
صبح صبح بری خبر کرکٹر محمد عرفان کے گھر صف ماتم بچھ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے



















































