جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ کا منشیات سمگلنگ کیس حیران کن خبر آ گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی نے بھارتی پولیس کی جانب سے 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ کی نامی گرامی اداکارہ ممتا کلکرنی پرشوہر کیساتھ مل کر انڈر ورلڈ کیلئے کام کرنے اور 2 ہزار کروڑ سے زائد کی منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ کی گرفتاری کیلئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ نے ویڈیو بیان میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی نے بھارتی میڈیا کیلئے ویڈیوبیان جاری کیا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں معصوم اور بے گناہ ہوں اور میں 20 سال سے روحانیت کی دنیا سے جڑی ہوئی ہوں لہذا اپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر دلبرداشتہ ہوں جب کہ مجھے پھنسانے کیلئے امریکی ڈرگز انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن اور ممبئی پولیس نے مل کرسازش تیار کی جس کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور ریاستی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ منشیات کیس میں زبردستی گھسیٹنے پر مہاراشٹرا پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے سولہ پور کی فیکٹری سے دو ٹن سے زائد 2200 کروڑ روپے (22 ارب) مالیت کی منشیات برآمد کی تھی جس کے تانے بانے اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر اور بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی سے جوڑے جارہے تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…