جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

وہ کیا بات ہے جس کی وجہ سے عمران خان کی رویےمیں نرمی آ گئی ہے؟ سینئیر صحافی نے اصل وجہ بتا دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن منصور علی خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کے معاملے پر اب نرمی اختیار کئے ہوئے ہیں جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ اس ایشو کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن نے ان خیالات کا اظہار سید طلعت حسین کے پروگرام میں کیا جب سید طلعت حسین نے ان سے پی ٹی آئی کی آئندہ حکمت عملی  اور عمران خان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکریہ کہ انہو ں نے پانامہ لیکس کے ایشو کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ اس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس معاملے پر نرمی دکھاتے ہوئے اس معاملے کو لمبا شاید اس لئے کر رہے ہیں کہ وہ آئندہ عام انتخابات تک اس سلسلے کو کھینچنا چاہتے ہیں تاکہ اس معاملے سے براہ راست الیکشن میں فائدہ اٹھا سکیں۔

منصور علی خان کا کہنا تھا کہ اس سیاست کا عمران خان کو کافی زیادہ فائدہ ہوا ہے جیسا کہ جہلم کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے امید وار نے 76 ہزار ووٹ لے لئے ہیں جو کہ ان کے لئے کافی اچھا شگون ہے۔ اسی حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان ا س معاملے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کو نیچا دکھایا جا سکے اور عوام کے ووٹ پی ٹی آئی کے لئے حاصل کئے جا سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…