منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

عیدالاضحی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹرعافیہ سے کتنے سال تک بچوں اورہمارارابطہ نہیں  ،بہن کے انکشاف نے ہلچل مچادی

datetime 11  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیاہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے بچوں اوراہلخانہ کا گذشتہ ڈیڑھ سال سے عافیہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کے بچے اور اہلخانہ عیدالفطر کے بعد اب عیدالاضحی کے موقع پرعافیہ سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے منتظر ہوں گے۔انہوں نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید خواتین کی جانب سے حکومت سے مدد کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی جیلوں سمیت دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ بعض خواتین اپنی سزائیں مکمل کرنے کے باوجود سعودی جیلوںمیں اب تک مقید ہیں۔حکومت ایسی خواتین کی ہر ممکن قانونی مدد کرتے ہوئے انہیں وطن واپس لانے کا بندوبست بھی کرے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانی شہری اپنے سفارتخانوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔عافیہ موومنٹ کو ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں امریکہ میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کے عدم تعاون کا تلخ تجربہ رہاہے۔ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ کا گذشتہ ڈیڑھ سال سے عافیہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کے بچے اور اہلخانہ عیدالفطر کے بعد اب عیدالاضحی کے موقع پرعافیہ سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے منتظر ہوں گے ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سفیر کو فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید خواتین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔ادھردیگرپاکستانی تنظمیوں نے بھی مطالبہ کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف قوم سے کئے گئے وعدے کہ وہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوامریکی قیدسے واپس لانے کاوعدہ پوراکریں ۔تنظیموں کاکہناہے کہ موجودہ حکومت کوساڑھے تین کاعرصہ ہوچکاہے لیکن موجودہ حکمرانوں نے قوم کی بے گناہ بیٹی کی رہائی کےلئے کچھ نہیں کیاجوکہ بڑے دکھ کی بات ہے اورہرعید پرپاکستانی قوم کوڈاکٹرعافیہ صدیقی کی قیدکاغم رہتاہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…