مکہ مکرمہ(آئی این پی) مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل جاری ہے، اس سال غلاف کعبہ میں’’ اللہ اکبر‘‘ کی چار قندیلوں کا اضافہ کیا گیا ہے، 47حصوں پر مشتمل ’’کسوہ‘‘ کی تیاری پر دو کروڑ بیس لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔
کسوہ مجموعی طور پر سینتالیس حصوں پر مشتمل ہے، ہر حصہ 14میٹر طویل اور 95سینی میٹر چوڑا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز فجر کے فورا بعد شروع ہوا جو چھ گھنٹے میں مکمل ہوا۔غلاف کعبہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر روح پرور مناظر، بڑی تبدیلی کر دگئی
11
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں