لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی اس وقت ایک اہم ریکارڈکے قریب کھڑے سابق ٹوئنٹی 20کپتان شاہد آفرید ی کو کسی بھی طرح کم بیک کرانے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔اگرشاہد آفریدی کو مزید دو ٹوئنٹی 20میچز کھلانے کا موقع دیاجائے تو وہ ایسا ریکارڈقائم کردیں گے جو کوئی اور نہیں توڑ سکے گا اور تاقیامت قائم رہے گاجیسے تاریخ میں سب سے پہلے 100ون ڈے میچزکھیلنے کا اعزاز کوئی ایلن بارڈرسے نہیں چھین سکتا۔اسی طرح سب سے پہلے ٹوئنٹی20میچوں کی سنچری اسکورکرنے کا اعزاز بھی کوئی شاہدآفریدی سے نہیں چھین سکے گا۔شا ہد آفریدی اس وقت98ٹوئنٹی20میچز کے ساتھ تاریخ میں مختصر فارمیٹ کے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کرکٹر ہیں، ان کے بعد سری لنکاکے تلکارتنے دلشان سب سے زیادہ80ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں تاہم وہ اب ریٹائرڈہوچکے ہیں۔ان کے بعد اگلی تینوں پوزیشن پر پاکستانی کرکٹرزموجود ہیں جن میں عمراکمل اور شعیب ملک نے 79،79جبکہ محمد حفیظ نے77میچز کھیلے ہیں۔