اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بیس سال بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا کارنامہ کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اورکپتان مصباح الحق کو آئی سی سی کی جانب سے ایک اور اعزاز سے نوازاجانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجانے پرپاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن 21 ستمبر کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں صبح 10:30بجے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو چیمپئن شپ گرز پیش کریں گے ۔ اس تقریب کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اس وقت 111 پوائنٹس ہیں جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کو حاصل ہوئے ، دوسرے نمبر پر بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ برآنجمان ہے جبکہ آسٹریلیا 108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ واضح رہے کہ مصباح الحق کی شاندار کارکردگی کے باعث عمران خان کی جانب سے مصباح الحق کو قومی ٹیم کے تمام فارمیٹس کا کپتان بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کیلئے شاندار اعزازکا اعلان مصباح الحق نے دھوم مچا دی
16
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں