اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے سینئر کھلاڑیوں اور صحافتی حلقوں کے دباؤ کے بعد اظہر علی کو نا صرف ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے بلکہ انہیں ون ڈے ٹیم سے ہی نکالنے پر غور کیا جا رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں شرمناک شکست کے بعد سے انضمام الحق اور دیگر بورڈ ارکان کے علاوہ سینئر کھلاڑیوں اور صحافتی حلقو ں کی جانب سے کرکٹ بورڈ حکام اور اظہر علی پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ انہیں کپتانی سے الگ کر دیا جائے اور ان کی جگہ پر سرفراز احمد کو کپتان بنایا جائے ۔
جس کے بعد اظہر علی کپتانی چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے شہریار خان کو مطلع کیا تھا کہ کپتانی چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں ہے لہذا وہ کپتانی نہیں چھوڑیں گے ۔ جس کے بعد پی سی بی حکام نے انہیں ناصرف ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے بلکہ انہیں ون ڈے ٹیم سے نکال کر صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ۔
کپتانی کے معاملے پر اظہر علی کے انکار کے بعد پی سی بی نے بھی فیصلہ کر لیا
8
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں