لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی سلیکشن کمیٹی کاملتان میں اجلاس ہوا جس میں ویسٹ انڈیزکےدورےکےلیےکھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔انگلینڈکےسیریزکےبعد پاکستان کا اگلا امتحان ویسٹ انڈیزسے سیریز ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان تین ٹیسٹ،تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریز ستمبر اور اکتوبرمیں کھیلاجائےگی۔اس سیریزکےلیے سلیکٹرزسرجوڑکربیٹھ گئےہیں۔ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکیلئےکھلاڑیوں کےناموں پرغورہواہے۔سلیکٹرز کی جانب سے سلمان بٹ،عمراکمل،سعیداجمل،کامران اکمل کی شمولیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سلیکٹرز نے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو بھی طلب کرلیاہے۔ انگلینڈکیخلاف سیریزمیں ٹیم کارکردگی کاجائزہ بھی لیاگیا۔قومی ٹیم انگلینڈسےکل صبح وطن واپس پہنچےگی۔کھلاڑی16،15ستمبرکوٹی20ایونٹ کےسیمی فائنلز،فائنل کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیزاس سے قبل ہی پاکستان کے خلاف اپنے سکواڈکااعلان کرچکاہے ۔