ن لیگی قیادت کی جانب سے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت کی جانب سے پارٹی کے تمام عہدیداران، رہنماؤں اور کارکنان کو پی ٹی آئی کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات پر مکمل خاموشی اختیار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ قیادت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان چاہے جو بھی کریں وہ مکمل طور پر نظم و نسق برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کریں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے 24 مارچ کو رائیونڈ کی جانب مارچ اور دھرنے کے اعلانات کے بعد سیاسی ماحول میں شدید گرما گرمی پائی جاتی ہے اور کئی مقامات پر تحریک انصاف اور ن لیگی کے کارکنان آپس میں ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں اور اسی میں ن لیگی رہنما بھی کسی سے کم نہیں اور بیانات کے ذریعے سیاسی درجہ حرارت کو مزید گرم کر رہے ہیں۔ان کی جانب سے اس بات کا بار بار اعادہ کیا جارہا ہے کہ اپنی قیادت کے گھر کی حفاظت کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔ جس پر ن لیگی قیادت کی جانب سے سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور تمام مرکزی اور صوبائی کارکنان اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے آپ پر قابو رکھیں اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں ، عمران خان چاہے جو بھی کریں ن لیگی کارکنان مکمل طور پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر احکامات کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عمران خان کچھ بھی کر لیں۔۔۔نواز شریف نےحتمی احکامات جاری کر دیئے
8
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں