ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شرجیل خان کے وارے نیارے، بڑا موقع ہاتھ آگیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنگ بلے باز شرجیل خان جو ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ٹیم کےساتھ ہی موجود ہیں انہیں انگلش کائٹی ٹیم لیسٹر شائر کی جانب سے آئندہ سال کے لئے کھیلنے کی آفر کی گئی ہے۔ جس کے بعد شرجیل خان نے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان جارحانہ مزاج کے بلے باز ہیں جو ہمارے لئے ٹی ٹوینٹی میچوں مین دوسرے اوپنر کے پر آپشن ہوں گے اور ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ دیگر کاؤنٹیز بھی شرجیل کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانےکی خواہش مند تھیں لیکن ہم شرجیل کی خدمات اپنی کاؤنٹی کےلئے حاصل ہونے کے بعد بہت خوش ہیں۔ واضح رہےکہ لیسٹر شائر نے شرجیل خان سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر کلنٹ میکے سے معاہد کیا تھا۔
دوسری جانب شرجیل خان کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ہمیشہ سے ہی میرا مقصد رہا ہے اور میں یہ موقع فراہم کرنے پر لیسٹر شائر کا بہت مشکور ہوں، پاکستان کے دیگر بیٹسمین بھی اس سے قبل لیسٹر شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور عمر اکمل شامل ہیں اور وہ ان کے نقش قدم پر چلنے پر بہت خوش ہیں۔یاد رہے کہ شرجیل خان نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں 62 گیندوں پر سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ بریج میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ 30 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…