بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

دورہ پاکستان ۔۔۔ دنیا کی زبردست کرکٹ ٹیم نے حتمی اعلان کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، جارحانہ بلے باز کرس گیل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ(ڈبلیو آئی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ کے سلیکشن پینل نے دونوں طرز کے لیے الگ الگ 15 رکنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے اوپنر کریگ بریتھویٹ کو ون ڈے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جبکہ آندرے فلیچر اور جیروم ٹیلر کو باہر کردیا گیا ہے۔کرس گیل کی عدم دستیابی کے باعث ڈبلیو آئی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں ان کا نام شامل نہیں جبکہ لینڈل سمنز فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں تاہم جیروم ٹیلر ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کارلوس بریتھویٹ کریں گے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر ہوں گے۔ویسٹ انڈیز ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا جبکہ آخری ون ڈے 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دورے میں ویسٹ انڈین ٹیم تین ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی جس میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی ہوگا جس کا آغاز 13 اکتوبر کو ہوگا اور 3 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 20 ستمبر کو امارات کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی جس کے بعد 23 ستمبر کو پاکستان کے خلاف دبئی میں سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 24 ستمبر کو دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں ہوگا۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 ستمبر اور دوسرا ون ڈے 2 اکتوبر کو شارجہ میں جبکہ آخری ون ڈے میچ 5 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم: کارلوس بریتھویٹ (کپتان)، سیموئیل بدری، ڈوون براوو، جانسن چارلس، آندرے فلیچر،جیسن ہولڈر، ایون لیوس، سنیل نرائن، کیرن پولارڈ، نیکولس پوران، رومین پاول، آندرے رسل، مارلن سیموئلز، جروم ٹیلر، چیڈوک والٹنون ڈے ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، سلیمان بین، کارلوس بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، شینن گیبرئیل، آلزیری جوزف، ایون لیوس، سنیل نرائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز شامل ہیں ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…