جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

امیتابھ بچن کا نواسی اور پوتی کے نام ایسا خط منظر عام پر آگیا کہ جان کر آپ داددینے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میگااسٹار امیتابھ بچن جواپنی 18 سالہ نواسی نیویا نویلی اور 4 سالہ پوتی آرادھیا سے بہت محبت کرتے ہیں نے ان کے نام ایک کھلا خط لکھاہے بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے اس خط میں نیویا نویلی اوآرادھیا کومخاطب کرتے ہوئے لکھاہے کہ آپ دونوں کے نازک کندھوں پر نہایت بھاری ذمے دار عائد ہوتی ہے۔آرادھیا، آپ کے کندھے پر تمھارے پر دادا ڈاکٹر ہری وانش رائے بچن اور نیویا آپ کے کندھے پر آپ کے دادا شری ایچ پی نندا کی قیمتی میراث سنبھالنے کی ذمے داری ہے لیکن آپ دونوں ایک لڑکی، ایک عورت ہیں لہذا لوگ آپ پر اپنی سوچ، اپنی حدود تھوپنے کی کوشش کریں گے، ان لوگوں کے نظریات، فیصلوں کے سائے میں زندگی مت گزارنا، اپنی عقل کے مطابق اپنا انتخاب خود کرنا۔امیتابھ نے مزید لکھاکہ اس بارے میں کسی کی مت سنیں کہ آپ کو کس سے دوستی کرنی ہے اور کس کے ساتھ نہیں، شادی صرف تب ہی کریں جب آپ واقعی شادی کرنا چاہتی ہوں۔نیویا، آپ کے دادا کا نام کبھی بھی آپ کو ان مشکلات سے نہیں بچائے گا جو بحیثیت ایک خاتون آپ کے راستے میں آئیں گی۔آرداھیا جب تک آپ کو یہ باتیں سمجھ آئیں گی، شاید اس وقت تک میں نہ رہوں، لیکن میرا خیال ہے کہ جو کچھ میں ابھی کہہ رہا ہوں، وہ آس وقت بھی قابل عمل ہوگا۔یہ دنیا ایک عورت کے لیے بہت مشکل ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ آپ جیسی خواتین اسے تبدیل کردیں گی اور یہ میرے لیے ایک اعزاز ہوگا کہ میں امیتابھ بچن کے بجائے آپکے دادا/نانا کی حیثیت سے پہچانا جاؤں۔بہت سارے پیار کیساتھ آپ کا دادا، آپ کا نانا.

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…