پشاور/بٹگرام (آئی این پی )خیبرپختونخوا میں زلزلہ، بٹگرام میں بھگدڑ سے 54 طلباء زخمی،5کی حالت تشویشناک ، خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زلزلے کے باعث بھگڈر مچ جانے سے 54 طلباء معمولی زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پیر 5 ستمبر کی صبح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 4.5 شدت کا زلزلہ آیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم بٹگرام میں ایک اسکول کی تیسری منزل پر پڑھائی میں مصروف طلباء میں بھگڈر مچ گئی۔
بھگڈر اور افراتفری کے نتیجے میں 57 بچے زخمی ہوگئے، جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے مطابق 3 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں ضرورت پڑنے پر پشاور منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2015 میں پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 220 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
بڑی خبر آگئی, صبح صبح آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں ، حالت تشویشناک
5
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں