ممبئی(این این آئی) رواں برس بالی ووڈ میں ایک ناکام فلم سے انٹری دینے والی ماورہ حسین کی شدید خواہش ہے کہ وہ جلد از جلد ایک اور ناکام اداکار رنبیر کپورکے ساتھ اسکرین پرنظرآئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں فلم ‘‘صنم تیری قسم’’ سے انٹری دینے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹاررنبیر کپورکے ساتھ بڑی اسکرین پرجلد ہی جلوے بکھیرنا چاہتی ہیں کیونکہ چاکلیٹی ہیرو اس فہرست میں سرفہرست ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔اداکارہ کا ہدایتکاروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ آگے بھی کسی بھی ہدایتکارکے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ابھی وہ اس عروج پر نہیں پہنچی جہاں ہدایتکاروں کے حوالے سے اپنی پسند کا اظہار کریں۔ اداکارہ کو امید ہے کہ ہدایتکارانہیں اچھی اداکارہ جان کراپنی فلموں میں کاسٹ کریں گے جب کہ وہ بھارت میں مزید کام کرنا چاہتی ہیں۔فلموں کے انتخاب اورکردارکے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ‘‘باجی راؤ مستانی’’ اور’’امراؤ جان’’ جیسی فلمیں زیادہ پسند کرتی ہوں جبکہ مجھے امید ہے کہ اس طرح کے کردار کی فلم بھی میں جلد کروں گی جب کہ اس کے علاوہ مجھے کسی کی زندگی پر بننے والی فلمیں کرنا بھی بہت پسند ہے، میں پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں کیونکہ گلوکارہ کی زندگی کے بارے میں بچپن میں بہت کچھ سنا ہے جب کہ میری ماں کی بھی وہ بہت فیورٹ تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































