اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے بانی گروپ اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے کیونکہ چند لوگ پارٹی پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، عمران خان خود درس دیتے تھے کہ صیح کام نہ کروں تو بتانا،جو خود چور ہوں وہ کسی کا کیا احتساب کریں گے،ہماری تحریک آگے بڑھے گی۔اتوار کو پاکستان تحریک کے بانی گروپ اکبر ایس بابرکی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف بانی گروپ کے عہدیداروں اور کارکن اجلاس میں شریک ہوئے،اس دوران اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان خود درس دیتے تھے کہ صیح کام نہ کروں تو بتانا،ہماری تحریک آگے بڑھے گی،چاہتے ہیں تحریک انصاف اپنا قبلہ درست کرے،تحریک انصاف بنانے کا مقصد تبدیلی لانا تھا،روایتی سیاست کو چھوڑنے کا نیا رجحان لانا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج کارکن سوچتے ہیں کہ پی ٹی آئی بنانے کا مقصد تھا،جو خود چور ہوں وہ کسی کا کیا احتساب کریں گے،تحریک انصاف اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے کیونکہ چند لوگ تحریک انصاف پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں اور ہم عمران خان کے سامنے کھڑے ہوں گے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی کے اندر ہی نئی تحریک شروع کر رہے ہیں،پارٹی کو مفاد پرست ٹولے سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔