ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے حکام نے پرمٹ کے بغیر حج کیلئے آنیوالے لوگوں کی روک تھام کیلئے 9چیک پوائنٹس قائم کردئیے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار بریگیڈئیر جنرل محمد الحریتی نے بتایا کہ مکہ اور گردونواح میں نو سیکیورٹی چیک پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیاہے جہاں بغیر پرمٹ حج کیلئے آنیوالے افراد کو روکاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ان چیک پوائنٹس کی البھاتا کے مرکز سے نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بغیرپرمٹ کے کسی کو بھی ،چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے کیوں نہ ہوں، حج ایریاز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ بغیر پرمٹ کے آنیوالے افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے خلاف کارروائی کی جائیں گی۔